اشتہارکی شوٹنگ کے دوران اجے دیوگن غصے سے لال پیلے ہوگئے

ممبئی(نیشنل ٹائمز) : بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن ٹرک اور دیگر کمرشل گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی کے اشتہار کی شوٹنگ کے دوران غصے سے لال پیلے ہوگئے۔بالی وڈ کے اینگری مین اجے دیوگن ٹرک، بسیں اور دیگر کمرشل گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی کے اشتہار کی شوٹنگ کے دوران بار بار اسکرپٹ بدلنے پرغصے میں آگئے۔ اجے کے غصے پر کمپنی کے مالک اجے مہندرا کے دلچسپ ردعمل نے ٹویٹر صارفین کو گرویدہ بنالیا۔اشتہار کی شوٹنگ کے دوران ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں اجے دیوگن کو غصے میں کہتے سنا گیا کہ بار بار اسکرپٹ کیوں بدل رہے ہو؟ جس پر اسٹاف ممبر جواب دیتا ہے کہ صرف 4 مرتبہ ہی بدلا گیا ہے۔ ویڈیو کے آخر میں ’دیکھتے رہیں‘ کا پیغام بھی دیا گیا۔ ٹویٹر صارفین کا خیال ہے کہ اس ویڈیو کا دوسرا حصہ بھی کمپنی جلد ریلیز کرے گی۔اجے مہندرا نے اجے دیوگن کے غصے پر ردعمل میں دلچپسپ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پتا چلا ہے کہ اجے دیوگن ہماری کمپنی کے ٹرک اور بس کے اشتہار کی شوٹنگ کے دوران غصہ ہوگئے۔ اس سے پہلے کے اجے دیوگن ہمارے کسی ٹرک میں بیٹھ کر مجھے ڈھونڈتے ہوئے آئیں مجھے شہر چھوڑ دینا چاہیے۔ٹوئٹر صارفین کو اجے مہندرا کا جواب بہت پسند آیا اور ان کا ٹویٹ وائرل ہوگیا۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر