سابق کپتان شاہد آفریدی نے پی ایس ایل چھوڑنے کا اعلان کر دیا

لاہور (نیشنل ٹائمز )پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے آخر کار پی ایس ایل کے سیزن 7 کو خیر آباد کہہ دیاہے ، انہوں نے کمر میں شدید تکلیف کے باعث پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلنے سے معذرت کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کمر کی تکلیف اب بہت بڑھ گئی ہے، کمر کی تکلیف کے باعث نہیں کھیل سکوں گا ، پی ایس ایل کو اچھے نوٹ پر ختم کرنا چاہتا تھا، برداشت ختم ہو چکی ہے، 16 سال سے کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوں، صحت ہے تو سب کچھ ہے ، اپنی برداشت کے ساتھ کھیل رہا ہوں۔
شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ میری کمر اور پاوں کی انگلیاں بھی جواب دے چکی ہیں، کیریئر میں سپورٹ کرنے پر فینز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ،فینز ہمیشہ میری طاقت اور فیملی کی طرح رہے ہیں، فینز کی وجہ سے آخری پی ایس ایل کھیلنا چاہ رہا تھا۔یاد رہے کہ شاہد آفریدی پی ایس ایل سیزن 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے تھے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر