’آج عمر کے گھر گئی‘، عدت ختم ہونے پر زرین عمر کا جذباتی پیغام

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)معروف کامیڈین و اداکار عمر شریف کے انتقال کو تقریباً 5 ماہ کا عرصہ مکمل ہوگیا ہے۔عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل نے شوہر کی قبر کی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں اور بتایا کہ آج ان کی عدت ختم ہوچکی ہے۔زرین عمر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آج عدت ختم ہونے پر میں عمر کے گھر گئی اور ان سے بہت سی باتیں کیں۔انہوں نے کہا کہ ماشاءاللہ بہت لوگ آتے ہیں عمر کے لیے دعا کرنے، عمر میری زندگی کے ساتھی تھے، انشاء اللہ جنت میں بھی میرے ساتھی ہوں گے۔زرین عمر کی پوسٹ پر عمر شریف کے مداح سمیت دیگر صارفین نے لیجنڈ کامیڈین کے ایصالِ ثواب کیلئے دعائیں کیں۔خیال رہے کہ عمر شریف گزشتہ برس اکتوبر میں جرمنی کے اسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر