اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ملتان سلطانز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے 16ویں میچ میں پشاور زلمی کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر ملتان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ دفاعی چیمپئن نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ خیال رہے کہ کراچی میں ایونٹ کے میچز کا اختتام ہونے کے بعد اب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں بقیہ میچز کا آغاز ہوگیا۔ ٹاس کے موقع پر پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ڈیو فیکٹر کے باعث فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کپتان ملتان سلطانز نے کہا کہ تازہ پچ ہے، ڈیو فیکٹر کے بارے میں نہیں سوچ رہا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پریکٹس میں کافی محنت کی ہے، ذہنی طور پر تیار ہیں۔
ملتان سلطانز کا پشاور زلمی کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف



