عمران خان کے سوا اس ملک کو کوئی ٹھیک نہیں کرسکتا، اداکارہ صرحا اصغر

کراچی(نیشنل ٹائمز): پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ صرحا اصغر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سوا اس ملک کو کوئی ٹھیک نہیں کرسکتا۔اداکارہ صرحا اصغرسینیٹر فیصل سبز واری کے ہمراہ ’’جشن کرکٹ‘‘ شو میں شریک ہوئی جہاں انہوں نے میزبان کے سوالوں کے کافی دلچسپ جواب دئیے۔سوشل میڈیا ٹرولنگ کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں صرحا اصغر نے کہا کہ انہیں لوگ سوشل میڈیا پر زیادہ ٹرول نہیں کرتے۔جب میزبان نے صرحا سے سوال پوچھا کہ عمران خان کے سوا اس ملک کو کوئی ٹھیک نہیں کرسکتا اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ تو صرحا نے ’ہاں‘ میں جواب دیتے ہوئے کہا وہ اس بات سے اتفاق کرتی ہیں۔ ان کے جواب دینے پر شو میں موجود فیصل سبزواری اور دیگر شرکا حیرانی سے انہیں دیکھنے لگے۔ صرحا نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اگلے پانچ سال بھی ملنے چاہئیں۔اداکارہ صرحا اصغر نے مریم نواز کو پاکستانی سیاست کی لیڈی ڈیانا قرار دیا اور کہا کہ انہیں ڈراموں میں منفی کردار کرنا زیادہ پسند ہیں۔ خلیل الرحمان قمر کے بارے میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ خلیل صاحب لکھتے اچھا ہیں لیکن بولتے بہت برا ہیں۔جب میزبان نے ان سے بالی ووڈ میں کام کرنے کے بارے میں سوال پوچھا کہ اگر انہیں بالی ووڈ سے آفر آئی تو وہ آنکھیں بند کرکے ہاں کردیں گی؟ اس سوال پر انہوں نے ’نا‘ میں جواب دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک عورت کو ہی دوسری عورت کی دشمن قرار دیا۔شوبز انڈسٹری میں نیپوٹزم پر بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں کامیاب آرٹسٹ کا بیٹا، بیٹی یا رشتے دار ہونے سے فائدہ ہوتا ہے۔ میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ بعض لوگ سوشل میڈیا پر کامیاب لیکن اداکاری میں ناکام ہوتے ہیں اس بارے میں آپ کا خیال ہے؟ صرحا اصغر نے کہا یہ بات بالکل ٹھیک ہے۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر