آئی سی سی ایوارڈزسےدنیا کوپیغام دیا پاکستانی کرکٹرزکسی سے کم نہیں،مصباح الحق

لاہور(نیشنل ٹائمز): قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورسابق ہیڈکوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ایوارڈز سے دنیا کوپیغام گیا کہ پاکستانی کرکٹرز کسی سے کم نہیں۔لاہورکے باغ جناح میں انڈر19کالجیٹ کرکٹ چیمپئن شپ کے افتتاح پرمصباح الحق نے کہا کہ پاکستان میں غیرملکی کرکٹ ٹیموں کی آمد اورٹیسٹ کھیلنا بہت ضروری ہے۔ آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ اورنیوزی لینڈ کی ٹیموں کوبھی پاکستان آکرٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہئیے۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی 24 سال بعد پاکستان آمد سے ٹیسٹ کرکٹ کے احیا اوراوراسے نوجوانوں میں مقبول بنانے میں مدد ملے گی۔ آسٹریلیا کے آنے سےدوسری ٹیموں کے پاکستان آنے کے لئے راستے کھلیں گے۔مصباح الحق نے مزید کہا کہ یقین ہے پاکستان اورآسٹریلیا سیریز میں اچھی کرکٹ دیکھنے کوملے گی اورپاکستانی ٹیم اچھی پرفارمنس دے گی۔ جس طرح پاکستان کرکٹ کا گراف اوپرگیا ہے وہ ملک کی کرکٹ کے لئے اچھا ہے۔محمد رضوان، بابراعظم اورشاہین آفریدی کو آئی سی سی ایوارڈزملنے سے دنیا کوپیغام دیا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کسی سے کم نہیں۔ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہوں ۔ کریڈٹ کس کو مل رہا ہے اس سے فرق نہیں پڑتا اصل مقصد پاکستان کرکٹ کوبلندیوں پرلے جانا ہے۔

 



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر