مخصوص اشیاء پاکستانی کرنسی میں افغانستان برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں افغانستان کیلئے چینی، چاول، مچھلی اور گوشت سمیت مخصوص اشیاء پاکستانی کرنسی میں برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی۔اجلاس میں افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر 45 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی بھی ختم کردی گئی ہے۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق برآمد کی جانے والی اشیاء میں پھل، سبزیاں، سیمنٹ، نمک اور خشک میوہ جات بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ حملے میں ہلاک ہونے والے داسو پن بجلی منصوبے کے چینی ملازمین کیلئے 11 کروڑ 6 لاکھ ڈالر ادائیگی کی بھی منظوری دی گئی جبکہ یوریا کھاد فیکٹریوں کو مارچ تک 839 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوکے حساب گیس فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔اعلامیے کے مطابق فائیو جی اسپیکٹرم جاری کرنے کیلئے وزیرخزانہ کی صدارت میں مشاورتی کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی گئی، ایف بی آر کیلئے 4 ارب اور مردم شماری کیلئے وزارت پلاننگ کو 5 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔اس کے علاوہ کووڈ ویکسین کی خریداری کیلئے 11 ارب 96 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری بھی اجلاس میں دی گئی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ کا آغاز
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر