کورونا سے دنیا کی معیشت متاثر ہوئی لیکن ہماری معیشت نے ترقی کی: اسد عمر

فیصل آباد(نیشنل ٹائمز): وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے دعویٰ کیا ہےکہ کورونا کے باوجود 14 سال میں گزشتہ سال تیزی سے ترقی کی گئی جب کہ کورونا سے دنیا کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی لیکن عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت نے ترقی کی۔فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ شرح نمو کا تخمینہ 3.4 فیصدتھا اور گزشتہ سال کی شرح نمو 5.7 فیصد رہی ، گزشتہ 14 سال میں یہ شرح نمو سب سے زیادہ رہی۔انہوں نےکہا کہ کورونا کے باوجود 14 سال میں گزشتہ سال تیزی سے ترقی کی گئی، کورونا سے دنیا کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی لیکن عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت نے ترقی کی، اکنامسٹ جریدے کے معاشی انڈیکس میں پاکستان دوسرے نمبرپر ہے، پاکستان کی صنعت اور زرعی پیداوارمیں بہتری آئی ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ بڑی صنعتوں میں ترقی کی شرح اوسط 15 سے زائد رہی اور 15 سال میں صنعتی پیداوار کی شرح سب سے زیادہ ہے جب کہ گندم کی پیداوار میں بھی تاریخی اضافہ ہوا، آلو ، پیاز اور ٹماٹر کی پیداوار میں اضافہ ہوا، قدرتی گیس کی پیداوار بڑھی اور خام تیل کی پیداوار بھی بڑھی۔انہوں نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دو ہفتوں میں اپوزیشن کے دو بیانیے آئے، ان کے دونوں بیانیے زمین پر گرے ہوئے نظر آرہے ہیں، اپوزیشن پر بہت ترس آتا ہے، وہ اسمبلی میں شکست خوردہ لگ رہے تھے۔

 



  تازہ ترین   
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا
روسی و اماراتی صدور کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
روسی ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ، 29 فوجی ہلاک
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر