پاکستان میں کرپٹو کرنسی کی آڑ میں شہریوں سے اربوں روپے کا فراڈ

کراچی: (نیشنل ٹائمز) ایف آئی اے نے کرپٹو کرنسی کی آڑ میں بنائی گئی جعلی ایپلیکیشنز کے ذریعے پاکستانی عوام سے اربوں روپوں کے فراڈ کا انکشاف کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آن لائن سرمایہ کاری میں مبینہ خورد برد کے انکشاف کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم نے بین الاقوامی آن لائن سرمایہ کاری کمپنی بنانس سے وضاحت طلب کرلی ہے، اس حوالے ایف آئی اے نے خط لکھ دیا ہے اور آئی لینڈ، برطانیہ اور امریکا میں قائم کمپنیز سے مبینہ خرد برد کے حوالے سے تفصیلات مانگی ہیں۔اس حوالے سے ڈائریکٹر ایف آئی اے عمران ریاض کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ان پونزی اسکیموں کی طرز پر آن لائن فراڈ پر مبنی سرمایہ کاری جاری ہے، اور ان اسکیموں میں کلائنٹس کو زیادہ منافع کی لالچ دی جاتی ہے، کمپنیز اس وقت غائب ہوجاتی ہیں جب اربوں روپے کاسرمایہ اکٹھا ہوجاتا ہے۔ڈائریکٹرایف آئی نے بتایا کہ 20 دسمبر کو پورے پاکستان سے لوگوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے ایف آئی اے سائبرسے رابطہ کیا اور 11 موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے مبینہ فراڈ کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ان ایپلیکیشن نے پاکستانی عوام سے اربوں روپوں کا فراڈ کیا، جب کہ ان ایپلیکیشن نے ایک عرصے سے کام کرنا چھوڑ دیا ہے، انکوائری کے ابتدائی نتائج کے مطابق ایسی کمپنیز کے ساتھ سرمایہ کاری کی غرض سے 3 سے 5 ہزار افراد منسلک تھے، جب کہ سرمایہ کاری کی رقم 100 ڈالر سے 80 ہزار ڈالر تک تھی، رقم کا مجموعی حجم 100 ملین امریکی ڈالر ہے۔عمران ریاض نے بتایا کہ جعلی ایپس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کیلیے ٹیلی گرام سے رابطہ کیا جارہا ہے، بائننس سب سے بڑا غیر منظم ورچوئل کرنسی ایکسچینج ہے، جہاں پاکستانیوں نے لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، دہشت گردی کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کی لعنت کو روکنے کے لیے بائننس لین دین پر گہری نظر رکھنے کے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا
روسی و اماراتی صدور کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
روسی ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ، 29 فوجی ہلاک
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر