حکومت کا نوجوانوں کو 5 کروڑ روپے تک کے قرض دینے کا اعلان

ااسلام آباد (نیشنل ٹائمز)گر ہمیں مختلف مالیاتی اداروں کی ڈکٹیشن سے باہر نکلنا ہے تو آپ نوجوان یہ ممکن بنا سکتے ہیں، گورنر سندھ عمران اسماعیل کا نوجوانوں کیلئے 5 کروڑ تک قرض دینے کا اعلان- تفصیلات کے مطابق گورنر عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام میں حکومت 5 کروڑ کا قرضہ دے رہی ہے، نوجوان ٹیک کمپنیاں شروع کریں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ہم اگر پاکستان کو دیکھیں تو کریم ایک کامیاب ماڈل رہا۔ دراز اور زمین ڈاٹ کام بھی کامیاب رہے۔ ہمیں نئے بزنس اور نئے آئیڈیاز پر جانا ہے، یہ ہماری نوجوان نسل کرسکتی ہے۔ بین الاقوامی انویسٹرز کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ٹیسلہ لانچ ہوئی تو کار مینوفیکچررز نے اس کا مذاق اڑایا۔اب اس کا کوئی مذاق نہیں اڑا رہا کیونکہ وہ کامیاب ہورہا ہے۔ دنیا بھر میں ٹیک بزنس کامیابی کی جانب گامزن ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہم یہاں نوجوانوں کے ذریعے ٹیک کمپنیاں شروع کریں۔انہوںنے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام میں حکومت 5 کروڑ کا قرضہ دے رہی ہے۔ اس پروگرام کو بھی اس کے ساتھ شامل کردینا چاہیے۔ اگر ہمیں مختلف مالیاتی اداروں کی ڈکٹیشن سے باہر نکلنا ہے تو آپ نوجوان یہ ممکن بنا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ گورنر سندھ کو بلدیاتی ترمیمی بل میں اعتراضات دور نہ کرنے پر تحفظات ہیں، بل ترمیم کے بعد 14دسمبر کو گورنر سندھ کو دستخط کے لیے موصول ہوا تھا۔ پچھلی بار گورنر سندھ عمران اسماعیل نے 10 اعتراضات لگا کر بل واپس کردیا تھا۔ سندھ حکومت نےگورنر سندھ کے اعتراضات کے بعد بل میں مزید ترمیم کی تھی، ترمیمی بل میں گورنر سندھ کے صرف خفیہ رائے شماری کے اعتراض کو دور کیا گیا ہے۔ گورنر سندھ اگر بل پر دوسری بار بھی دستخط نہ کریں تو بل 12 دن بعد خود نافذ العمل ہوجائے گا۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر