سپریم کورٹ نے کراچی میں ہندوں کی عبادت گاہ گرانے سے روک دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) سپریم کورٹ نے کراچی میں ہندوں کی مذہبی عبادت گاہ دھرم شالہ گرانے سے روک دیا ہے، دھرم شالہ سے متعلق سیکرٹری آثار قدیمہ اور کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ہے۔سپریم کورٹ نے یک رکنی اقلیتی کمیشن کے فنڈز سے متعلق رپورٹ طلب کی۔ عدالت نے چئیرمین متروکہ وقف املاک پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔ڈاکٹر رمیش کمار نے بتایا کہ کراچی میں ہندوں کی مذہبی عبادے گاہ دھرم شالہ کو گرایا جا رہا ہے۔ دھرم شالہ کو گرا کر نئی عمارت تعمیر کی جا رہی ہے۔چئیرمین متروکہ وقف املاک نے کہا جس عمارت کو دھرم شالہ کہا گیا وہاں 1947 سے ہوٹل چلا آرہا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ چئیرمین متروکہ وقف املاک کو احساس نہیں عدالت کو کیا بیان دیا۔ عدالت کے سامنے سچ بولنا ہوتا ہے۔وکیل حنا جیلانی نے کہا کہ حکومت کے تشکیل کردہ اقلیتی کمیشن پر اعتراض ہے۔ حکومت کے بنائے نصاب پر اقلیتی برادری کو اعتراض ہے۔چیف جسٹس نے کہا تعلیمی نصاب پر اتنا جھگڑا کیوں ہے۔ 1960 والا نصاب دوبارہ بحال کردیں۔ 1960 کے تعلیمی نصاب پر کسی کو اعتراض نہیں تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر