ہانیہ عامر اور عاشر وجاہت کی ایک اور ویڈیو وائرل

کراچی (نیشنل ٹائمز) وائرل ویڈیو کی وجہ سے خبروں کی زینت بننے والی اداکارہ ہانیہ عامر کی نوجوان گلوکار و اداکار عاشر وجاہت کے ساتھ ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے ساتھ نوجوان گلوکار و اداکار عاشر وجاہت کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں ہانیہ عامر بالی ووڈ فلم اوم شانتی اوم کا مقبول ترین گانا آنکھوں میں تیری گنگناتی نظر آرہی ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر گلوکار عاشر وجاہت کے کان میں اس گانے کے چند بول گنگناتی ہیں اور پھر دونوں زور زور سے قہقہے مارنے لگ جاتے ہیں۔ہانیہ عامر اور عاشر وجاہت کی اس وائرل ویڈیو پر بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہوا کہ یہ ویڈیو پرانی ہے یا حال ہی میں بنائی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہانیہ عامر نے گلوکار و اداکار عاشر وجاہت کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس پر سوشل میڈیا پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر