اداکارہ شہناز شیخ طویل عرصے بعد نئے انداز میں نظر آئیں گی

کراچی (نیشنل ٹائمز) طویل عرصے سے شوبز سے دور معروف اداکارہ شہناز شیخ نے جلد ہی نئے انداز میں سامنے آنے کا عندیہ دے دیا۔ شہناز شیخ نے ایک طویل مدت بعد عمران عباس، مرینہ خان، ماریہ واسطی کے ہمراہ تصویر اپنے انسٹاگرام اکانٹ کی زینت بنائی۔ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کیلئے کچھ نیا جلد سامنے لانے کا عندیہ بھی دے دیا۔ اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس حوالے سے ساتھ کام کررہے ہیں یا مداحوں کیلئے وہ کیا نیا لانے والی ہی۔ واضح رہے کہ پی ٹی وی میں اداکاری و میزبانی کے مختصر کیرئیر میں ہی مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانے والی شہناز شیخ نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر کپڑوں کا کام شروع کیا تھا۔ماضی کی مقبول ترین اداکارہ شہناز شیخ سوشل میڈیا پر بھی کم و بیش ہی دکھائی دیتی ہیں لہذا ان کے مداحوں کیلئے ایک طویل مدت بعد یہ پیغام کسی خوشخبری سے کم نہیں ہے۔ شہناز شیخ نے ماضی میں پاکستان کے سدا بہار ڈراموں تنہائیاں اور ان کہی میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر