بیروزگاری کی شرح میں ریکارڈ اضافہ عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ ہے، بلاول بھٹو

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں بیروزگاری کی شرح میں ریکارڈ اضافہ عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ ہے، عوام پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے بوجھ اٹھا رہے ہیں۔ اکنامک سروے 2021 کے حوالے سے اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقتصادی سروے میں غربت، بیروزگاری کا ذکر اس لئے نہیں کیونکہ ان میں تاریخی اضافہ ہوا، خیبرپختونخوا کے اندر غربت میں تاریخی اضافہ ہوا، اسی وجہ سے اکنامک سروے سے غربت کا ذکر نہیں۔ بلاول بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ غربت اور بیروزگاری کے اعدادوشمار کو چھپانا اور مہنگائی کیلئے بہانہ بنانا مسئلے کا حل نہیں ہے، اگر اکنامک سروے میں عوامی مسائل کی درست نشاندہی نہیں ہوگی تو حل کیسے ہوںگے، عوام مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کی صورت میں عمران خان کی نااہلی کی مہنگی قیمت کو بھگت رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر