کارپوریٹ فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس ،جہانگیر ترین، علی ترین نے درخواست ضمانت واپس لے لی

لاہور(نیشنل ٹائمز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور بیٹے علی ترین نے درخواست ضمانت واپس لے لی، عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف کارروائی عدالتی اجازت سے مشروط کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں کارپوریٹ فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف کارروائی عدالتی اجازت سے مشروط کردی۔ مذکورہ ملزمان کیخلاف کسی کارروائی سے پہلے ایف آئی اے کورٹ سیاجازت لینی ہوگی۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ اس وقت جہانگیر ترین اور علی ترین کی گرفتاری درکار نہیں، ابھی ہم ریکارڈ کا جائزہ لیرہے ہیں۔ عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں آج تک توسیع کر رکھی تھی۔ عدالت نے ایف آئی اے کو دونوں ملزمان کو آج تک گرفتاری سے روک رکھا تھا۔ یاد رہے کہ مالیاتی فراڈ کیس میں جہانگیر ترین،علی ترین اور داماد کے خلاف مقدمہ درج ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے داماد کی کاغذ کی بند فیکٹری کے اکانٹ میں اربوں روپے منتقل کیے۔ بند فیکٹری میں منتقل رقم بعد ازاں فیملی ممبران کے اکانٹس میں منتقل ہوئی۔ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو جہانگیر ترین کی شوگر ملز جے ڈی ڈبلیو کے آڈٹ سے روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر