پی ٹی آئی حکومت آج چوتھا  وفاقی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کریگی، آئندہ مالی سال کے بجٹ کا کل حجم 8000ارب روپے کے لگ بھگ ہوگا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کی  وفاقی حکومت  اپنا  چوتھا بجٹ (آج)جمعہ کو پارلیمنٹ میں پیش کریگی۔آئندہ مالی سال کے بجٹ کا کل حجم 8000ارب روپے کے لگ بھگ ہوگا،ملازمین کی تنخواہوں میں دس سے پندرہ فیصد اضافہ متوقع ہے، بجٹ میں 20 ارب روپے سے زائد کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے،سالانہ ترقیاتی پروگرام(پی ایس ڈی پی )900ارب ،صوبوں کا ترقیاتی بجٹ  1000ارب روپے رکھاجائیگا۔تفصیلات کے مطابق  قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس (آج)جمعہ کو سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہو گا،اجلاس میں وفاقی حکومت مالی سال2021-22کا بجٹ پیش کریگی ،قومی اسمبلی  میں بجٹ پیش ہونے کے بعد بجٹ دستاویزات سینیٹ اجلاس میں بھی پیش کی جائیں گی۔آئندہ مالی سال کے بجٹ کا کل حجم 8000ارب روپے کے لگ بھگ ہوگا،ملازمین کی تنخواہوں میں دس سے پندرہ فیصد اضافہ متوقع ہے، معیشت کا حجم 52 ہزار 57ارب روپے تک پہنچے گا۔ معاشی ترقی کی شرح 4.8فی صد ہوگی، 3060ارب روپے قرضوں اور سود پر خرچ ہوں گے، متعدد شعبوں کیلئے ٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے۔آئندہ بجٹ میں 20ارب روپے سے زائد کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے۔ تنخواہ دار طبقے کے میڈیکل الانس پر، کارپوریٹ ایگریکلچرل انکم کے منافع پر اور قبائلی علاقہ جات میں کاروبار پر 4ارب روپے کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجاویز ہیں۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق سوشل سیکیورٹی اداروں کیلئے انکم ٹیکس، ایل این جی ٹرمینلزاورآپریٹرز کو دی گئی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنیکی سفارش ہے جبکہ آئندہ مالی سال بجٹ خسارہ 5.6فیصد کے حساب سے 2915ارب روپے ہوسکتا ہے۔سالانہ ترقیاتی پروگرام900ارب روپیرکھاجائیگا۔ صوبوں کا ترقیاتی بجٹ  1000ارب روپے ہوگا، سبسڈیزکی مد میں 530ارب روپے رکھے جاسکتے ہیں۔ دفاعی بجٹ 1400ارب سے زائد رکھے جانیکا امکان ہے۔آئندہ بجٹ میں ٹیکس آمدن  5820ارب روپے اور نان ٹیکس آمدن  1420ارب روپے ہوسکتی ہے۔ تعمیراتی شعبے کیلئے ایمنسٹی کی مدت میں توسیع کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کی رضا مندی پر کنسٹرکشن ایمنسٹی اسکیم کی مدت ستمبر یا دسمبر 2021تک بڑھنے کا امکان ہے۔ آرڈیننس کے تحت مدت میں 3یا 6ماہ کی توسیع ہو سکتی ہے۔ تعمیراتی شعبے کیلئے دی گئی اسکیم کے تحت 140ارب کے 350منصوبے رجسٹرڈ ہوئے اور اس اسکیم کی ڈیڈ لائن جون 2021ہے۔(رڈ)



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر