نیب کو اپنے قیام سے اب تک 487،964 شکایات موصول ہوئی ہیں ، 15،930 شکایت کی تصدیق ، 10،041 انکوائریوں اور 4،598 شکایات کی منظوری دی گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب بڑی مچھلیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کر رہا ہے۔نیب کی بلا امتیاز کارروائیوں سے اس کے وقار اور ساکھ میں اضافہ ہوا ہے۔نیب اعلامیہ کے مطابق چئیر مین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ2020 کے دوران نیب نے بدعنوان عناصر سے323 ارب روپے کی وصولی کی ہے جو کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں صرف ایک سال میں ریکارڈ کامیابی ہے جو ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے قومی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لئے نیب افسران کے عزم اور لگن ظاہر کرتا ہے۔ . انہوں نے کہا کہ نیب کو اپنے قیام سے اب تک 487،964 شکایات موصول ہوئی ہیں ، 15،930 شکایت کی تصدیق ، 10،041 انکوائریوں اور 4،598 شکایات کی منظوری دی گئی ہے۔ جبکہ اس عرصہ کے دوران3682 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کیے گئےہیں۔ نیب نے اپنے قیام سے اب تک بد عنوان عناصر سے بلا واسطہ یا بالواسطہ طور814 ارب روپے کی وصولی کی ہے ، جو اس طرح کے دیگر انسداد بدعنوانی کے اداروں کے مقابلے میں نمایاں کامیایابی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب عوام دوست ادارہ ہے۔ نامور قومی اور بین الاقوامی اداروں نے نیب کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ نیب سارک ممالک کے لئے بدعنوانی کے خاتمے کے تناظر میں رول ماڈل کی حیثیت رکھتاہے ۔ پاکستان سارک اینٹی کرپشن فورم کا پہلا چیئرمین ہے جو نیب کی وجہ سے پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف اقوام متحدہ کنونشن کے تحت نیب پاکستان کا فوکل ادارہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس کے ساتھ چین نے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ پاکستان اور چین سی پیک منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے مل کرکام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا صدر دفتر اسلام آباد میں ہے اور علاقائی بیوروز راولپنڈی ، لاہور ، کراچی ، کوئٹہ ، کے پی کے ، ملتان ، سکھر اور سب آفس گلگت بلتستان میں واقع ہے۔ پاکستان سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے نیب کو فعال بنادیا گیا ہے۔ نگرانی اور جائزہ نظام کی بنیاد پرمستقل بنیادوں پر نیب کی کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ نیب نے ثابت کر دیا ہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف اس کے اقدامات بلا امتیازہیں کیوں کہ نیب سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتا ہے۔ بڑی مچھلیوں کے خلاف بلا امتیاز اور نمایاں کارروائیوں کی وجہ سے نیب کے وقار اور ساکھ میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر