خیبرپختونخوا خواتین اراکین اسمبلی کا بجٹ میں حکومت سے خصوصی اقدامات کا مطالبہ

پشاور(نیشنل ٹائمز ) خیبرپختونخوا کی خواتین نے بھی بجٹ میں حکومت سے خصوصی اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔ خیبرپختونخوا میں خواتین نے آنے والے بجٹ سے نا امیدی ظاہر کر دی۔ خواتین نے درپیش مسائل کے حل میں حکومت کو غیر سنجیدہ قرار دے دیا۔ ہر سال بجٹ پیش کیا جاتا ہے جس سے غریب عوام سمیت ہر طبقہ فکر کی امیدیں وابستہ ہوتی ہیں، لیکن اس بار خواتین حکومت کے آنے والے بجٹ سے کچھ مطمئن نہیں دکھائی دے رہیں۔ خواتین اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ مہنگائی کو روکنے کے لییاقدامات نہیں، اعلانات تو کیے جاتے ہیں لیکن خواتین کے لیے کوئی بڑا پراجیکٹ مشکل ہی لگتا ہے۔ صوبے میں روزگارسے منسلک خواتین بھی آنے والے بجٹ سے نا امید ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ روزگار سے وابستہ خواتین کے لیے ٹیکس میں خصوصی چھوٹ ہونی چاہیئے، بینکوں سے ایسے قرضے جاری کیے جائیں جس میں مارک اپ کم ہو تاکہ باروزگار خواتین بھی ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ کورونا وائرس کے باعث مختلف شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، زراعت و تعمیرات، آٹو موبائل، بیوٹی پارلرز اور دیگر مقامات پر کام کرنے والی خواتین کی بڑی تعداد بے روزگار ہوچکی ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر