ملک میں سب سے سستی بجلی نواز شریف کے دور میں لگائی گئی، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں سب سے سستی بجلی میاں نواز شریف کے دور میں لگائی گئی، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ ہے کہ ہمارے دور میں جو ایل این جی پلانٹس لگائے گئے ان سے 234ارب روپے کا فادئہ ہوا، کوئلہ اور دیگر پلانٹس لگائے گئے، بجلی کی طلب و رسد میں 6وسو میگا واٹ کا فرق ہے اور ملک میں اس وقت 24ہزار میگاواٹ بجلی بن رہی ہے، ، حکومتی ترجمان بتائیں کہ کیا اس سال ڈیزل سے بجلی بنائی گئی، جس میں سے ایک پلانٹ وزیراعظم کے معاون خصوصی کا بھی ہے۔جمعرات کو سابق وزیر اعظم و رہنما مسلم لیگ نون شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سب سے سستی بجلی میاں نواز شریف کے دور میں لگائی گئی اور اسٹیٹ بینک کی رپورٹ ہے کہ ہمارے دور میں جو ایل این جی پلانٹس لگائے گئے ان سے 234ارب روپے کا فادئہ ہوا، کوئلہ اور دیگر پلانٹس لگائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت میں دنیا میں فرنس آئل امپورٹ زیرو ہو گئی تھی اور اس سے قبل دنیا میں دوسرے نمبر پر خریدنے والا ملک تھا، آج پھر سے فرنس آئل کیوں خریدا جا رہا ہے اور یل این جی کو بروقت خریدا نہیں گیا جس کی وجہ سے آج بجلی کا شارٹ فال ہو رہا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجلی کے شارٹ فال پر کوئی سرکاری اعداد و شمار ابھی تک نہیں آئے ہیں، اندازے کے مطابق بجلی کی طلب و رسد میں 6وسو میگا واٹ کا فرق ہے اور ملک میں اس وقت 24ہزار میگاواٹ بجلی بن رہی ہے، مسلم لیگ نون کے دور حکومت میں 12ہزار میگاواٹ بجلی بن رہی ہے، مسلم لیگ نون کے دور حکومت میں 12ہزار اضافی بجلی بنائی گئی،لیکن آج حکومت سے کچھ نہیں کر رہی ہے، بجلی کی کمی پر پوچھنے والا کوئی نہیں، قومی اسمبلی مفلوج ہے اور ایسے بل پاس کرانے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ حکومت بجلی میں ڈاکہ ڈال رہی ہے اور اپنی نا اہلی و کرپشن سے ملک کو تباہ کر دیا ہے، لوگ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے تکلیف میں ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کے اعداد و شمار کے حوالے سے خصوصی نمائندوں سے مناظرے کرنے کو تیار ہیں، حکومتی ترجمان بتائیں کہ کیا اس سال ڈیزل سے بجلی بنائی گئی، جس میں سے ایک پلانٹ وزیراعظم کے معاون خصوصی کا بھی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر