بالاکوٹ زلزلہ زدگان کے مطالبات حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا،محمود خان

پشاور (نیشنل ٹائمز ) خیبر پختونخوا کے وزیراعلی محمود خان نے کہا ہے کہ بالاکوٹ زلزلہ زدگان کے تحفظات کا ازالہ اوراعتماد کی بحالی اولین ترجیح ہے، زلزلہ زدگان کے مطالبات حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔ وزیراعلی محمود خان کی زیرصدارت نیو بالاکوٹ سٹی پراجیکٹ سے متعلق اجلاس ہوا، چئیرمین این ڈی ایم اے کے علاوہ متعلقہ وفاقی اور صوبائی حکام نے شرکت کی، اجلاس میں متاثرین زلزلہ کے تحفظات اوراعتماد کی بحالی کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، کمیٹی بالاکوٹ زلزلہ زدگان کیجائزمطالبات کیحل کے لئیتجاویز پیش کرے گی۔ کمشنر ہزارہ کی سربراہی میں کمیٹی متاثرین کے ساتھ بیٹھ کر 15دنوں میں رپورٹ پیش کرے گی، نیوبالاکوٹ سٹی ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ کے ماسٹر پلان کوحتمی شکل دی جائیگی، ماسٹر پلان حتمی منظوری کے لئے وزیر اعظم کو پیش کی جائے گا۔ وزیراعلی کے پی کا کہنا تھا کہ زلزلہ زدگان کے تحفظات کا ازالہ اور اعتماد کی بحالی اولین ترجیح ہے، متاثرین کا اعتماد حاصل کئے بغیراس منصوبے پرعملدرآمد ممکن نہیں ، زلزلہ زدگان کیساتھ کئے گئے وعدوں کی تکمیل اہم ترجیح ہے، کوشش ہے کہ سولہ سالوں سے التوا کا شکار اس منصوبے پر اسی دور حکومت میں عملدرآمد ہو، اس منصوبے پر عملی پیشرفت کے لئے تمام متعلقہ اداروں کی ذمہ داریوں کا واضح تعین کیا جائے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر