(ن) لیگ کا شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا مطالبہ

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ میں سکول بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئیے کہا ہے کہ عمران صاحب اینڈکمپنی اپنی چوری نااہلی اور نالائقی کا ظلم معصوم بچوں پہ کر رہے ہیں ،وزیراعظم نواز شریف نے طلب سے زیادہ بجلی بنا کر عوام کو دی،بدترین لوڈ شیڈنگ عمران مافیا کی ناقص منصوبہ بندی، بدانتظامی اور چوری کی وجہ سے ہے ۔قہر کی گرمی اور لوڈ شیڈنگ میں لوگوں کے بچے بے ہوش ہو رہے ہیں ،عمران مافیا پہلے چیز مہنگی کرتا ہے، پھر غائب کرتا ہے ،عمران مافیا نے چینی 52 سے 120روپے کلو کر دی لیکن پھر بھی عوام کو ملتی نہیں ہے ،عمران مافیا نے آٹا 35 سے 90 روپے کر دیا اور مارکیٹ سے غائب بجلی مہنگی ترین اور لوڈ شیڈنگ تاریخ کی بدترین ،کیا عمران صاحب اور ان کے وزرائکے بچے 43 ڈگری میں بجلی کے بغیر والے سکول جا رہے ہیں؟۔ اہنے ایک بیان میں انہوں نے کہا عمران صاحب اور ان کے وزرا لوڈ شیڈنگ سے پاک ٹھنڈے کمروں میں، عوام کے بچے آگ برساتے موسم میں بجلی کے بغیر والے سکول جانے پر مجبور،نئے پاکستان میں عوام آٹے، روٹی، چینی، اور اب شدید گرمی میں بجلی سے بھی محروم،تین سال میں مافیا نے آٹا چینی دوائی مہنگائی اور چوری سے عوام کو لوٹا،حکومت 23 ہزار 116 میگاواٹ بجلی نظام میں موجود ہونے کا اعتراف کر چکی ہے پھر 22 ہزار 600 میگاواٹ ڈیمانڈ کیوں پوری نہیں ہو رہی؟ ۔ انہوںنے کہا کرپٹ اور نااہلی پی ٹی آئی ٹیم نے بجلی کی قیمت 11 سے بڑھا کر 19 روپے فی یونٹ کردی ،کرپٹ اور نااہل پی ٹی آئی ٹیم نے تین سال میں گردشی قرض 1150 سے بڑھا کر 2500 ارب کردیا ،کرپٹ اور نااہل پی ٹی آئی ٹیم نے ٹرانسمشن اور ڈسٹریبیوشن پروسائل اور کام کم کردیاجو مسلم لیگ (ن) کے دور میں جاری تھا ،کرپٹ اور نااہل پی ٹی آئی ٹیم نے 44 ڈگری میں قوم کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے دوچار کردیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر