اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کاامریکی ایوانِ نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین گریگوری ویلڈن مِیکس کے ساتھ بذریعہ ویڈیو لنک رابطہ ۔پاکستان اور امریکہ کے مابین دو طرفہ تعلقات، اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین دیرینہ دو طرفہ تعلقات ہیں۔ خطے میں قیام امن کے حوالے سے دونوں ممالک کی سوچ میں مماثلت ہے۔ پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں امن کا خواہاں ہے۔ پاکستان، اپنی توجہ جغرافیائی اقتصادی ترجیحات پر مرکوز کیے ہوئے ہے۔ پاکستان اور خطے کی اقتصادی ترقی کیلئے افغانستان میں امن کا قیام ناگزیر ہے۔ خطے میں روابط کے فروغ کیلئے قیام امن بنیادی ضرورت ہے۔ خطے میں قیام امن کیلئے، پاکستان اور امریکہ کے مابین تعاون، بہتر نتائج کے حصول کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔ نیویارک میں اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر میرے امریکی ممبران پارلیمنٹ سے رابطے انتہائی سودمند رہے۔ میں نے انہیں اہم علاقائی اور عالمی امور کے حوالے سے پاکستان کے موقف سے آگاہ کیاوزیر خارجہ نے امریکی ایوان نمائندگان کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین کو دنیا بھر میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، اقوام متحدہ سمیت مختلف عالمی فورمز پر، نفرت آمیز بیانیے اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف مسلسل آواز اٹھا رہا ہے۔ اسلاموفوبیا کے تدارک اور “پرامن بقائے باہمی”کو یقینی بنانے کیلئے عالمی برادری کو مشترکہ اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ چیئرمین امریکی پارلیمنٹ فارن افیرز کمیٹی نے کہا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہےخطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں- چیئرمین خارجہ امور کمیٹی، امریکی ایوان نمائندگان امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین گریگوری ویلڈن مِیکس نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی فیملی کے ساتھ پیش آنے والے المناک واقعے اور 04 معصوم شہریوں کی ہلاکت پر وزیر خارجہ کیساتھ اظہار تعزیت کیا#Pakistan وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا امریکی ایوانِ نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین گریگوری ویلڈن مِیکس کے ساتھ بذریعہ ویڈیو لنک رابطہ پاکستان اور امریکہ کے مابین دو طرفہ تعلقات، اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین دیرینہ دو طرفہ تعلقات ہیں۔ خطے میں قیام امن کے حوالے سے دونوں ممالک کی سوچ میں مماثلت ہے۔ پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں امن کا خواہاں ہے۔ پاکستان، اپنی توجہ جغرافیائی اقتصادی ترجیحات پر مرکوز کیے ہوئے ہے۔ پاکستان اور خطے کی اقتصادی ترقی کیلئے افغانستان میں امن کا قیام ناگزیر ہے۔ خطے میں روابط کے فروغ کیلئے قیام امن بنیادی ضرورت ہے۔ خطے میں قیام امن کیلئے، پاکستان اور امریکہ کے مابین تعاون، بہتر نتائج کے حصول کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔ نیویارک میں اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر میرے امریکی ممبران پارلیمنٹ سے رابطے انتہائی سودمند رہے۔ میں نے انہیں اہم علاقائی اور عالمی امور کے حوالے سے پاکستان کے موقف سے آگاہ کیاوزیر خارجہ نے امریکی ایوان نمائندگان کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین کو دنیا بھر میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، اقوام متحدہ سمیت مختلف عالمی فورمز پر، نفرت آمیز بیانیے اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف مسلسل آواز اٹھا رہا ہے۔ اسلاموفوبیا کے تدارک اور “پرامن بقائے باہمی”کو یقینی بنانے کیلئے عالمی برادری کو مشترکہ اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ چیئرمین امریکی پارلیمنٹ فارن افیرز کمیٹی نے کہا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہےخطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں- چیئرمین خارجہ امور کمیٹی، امریکی ایوان نمائندگان امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین گریگوری ویلڈن مِیکس نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی فیملی کے ساتھ پیش آنے والے المناک واقعے اور 04 معصوم شہریوں کی ہلاکت پر وزیر خارجہ کیساتھ اظہار تعزیت کیا۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کاامریکی ایوانِ نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین گریگوری ویلڈن مِیکس کے ساتھ بذریعہ ویڈیو لنک رابطہ



