اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ڈاکٹر سعدیہ جلیل پہلی خاتون ہے جسے انسداد دہشتگردی پولیس (سی ٹی ڈی) کو انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست ’ریڈ بک‘ میں شامل کیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق ڈاکٹر سعدیہ کا تعلق کا تعلق مبینہ طور پر کالعدم عسکریت پسند تنظیم القاعدہ جنوبی ایشیا سے ہے جبکہ وہ القاعدہ جنوبی ایشیا کے رہنما عمر کاٹھیو کی تیسری بیوی اور نام نہاد دولت اسلامیہ کے رہنما (القاعدہ جنوبی ایشیا کے منحرف رہنما) عبداللہ یوسف کی خالہ ہیں۔سی ٹی ڈی سندھ کے سربراہ عمر شاہد حامد نے تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر سعدیہ جلیل پہلی خاتون ہیں جن کا نام اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی سندھ کی ریڈ بک میں شامل خاتون دہشتگر ڈاکٹر سعدیہ کون ہے؟54 سالہ ڈاکٹر سعدیہ کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ ایم بی بی ایس گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر ہیں۔ وہ شہر کی ایک نجی میڈیکل یونیورسٹی سے وابستہ رہی ہیں۔ ڈاکٹر سعدیہ کو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں پر عبور حاصل ہے۔ڈاکٹر سعدیہ کا نام ریڈ بک کے نویں ایڈیشن میں شامل کیا گیا ہے جس میں کل 146دہشتگردوں کے نام ہیں جبکہ اس نے کتاب میں مزید 93 دہشت گردوں کے نام شامل کیے ہیں۔




