متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے آنے والے مسافروں پر پابندی میں6جولائی تک توسیع کردی

کراچی(نیشنل ٹائمز ) متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے آنے والے مسافروں پر پابندی میں مزید توسیع کردی ، پاکستان سمیت7ملکوں سے مسافروں کی آمد پر6 جولائی تک پابندی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق یو اے ای سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کوروناوائرس کے پھیلا کی روک تھام کیلئے 7 ملکوں سے مسافروں کی آمد پر پابندی میں توسیع کردی ، پاکستان سمیت7ملکوں سے مسافروں کی آمد پر 6 جولائی تک پابندی ہوگی۔ ایوی ایشن حکام نے پابندی میں 6 جولائی تک توسیع کا ہدایت نامہ جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ ملکوں میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، نائجیریا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ ہدایت نامے میں تمام ایئر لائینز کو متعلقہ ملکوں سیمسافروں کوبورڈنگ جاری نہ کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ14دن میں ان ملکوں کے یا ان کا سفر کرنیوالوں اور ایسیمسافروں کودبئی یاٹرانزٹ کے لئے بورڈنگ کارڈ جاری نہ کیا جائے۔ ایوی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی پر ایئر لائنز کو جرمانہ یافضائی آپریشن سے متعلق کارروائی کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر