اصل چیئرمین نیب عمران خان ہیں جس کو چاہیں عہدہ دیں اور ہٹا دیں، مریم نواز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہبشیر میمن کا بیان موجود ہے کہ اداروں کو کس طرح سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ، عمران خان چیئرمین نیب ہیں، ایک کو ہٹا دیں ایک کو لگا دیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی اتنی بڑی گواہی آئی ہے، آزادانہ انکوائری ہونی چاہیے، یہ ایک جج کا معاملہ نہیں عدلیہ کو سمجھنا چاہیے، کل وہ سب جج کٹہرے میں کھڑے ہوں گے جو آج کیس سن رہے ہیں، عدلیہ کو ایسے اقدامات کرنے چاہئے کہ کسی بھی جج سے کوئی غلط فیصلہ نہ لے سکے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں اس میں شامل تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں، اور سب کا وہی مقف ہے جو نواز شریف کا ہے، ہاں پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں شامل نہیں۔ لیگی رہنما نے کہا کہ اصل میں چیئرمین نیب تو عمران خان ہیں، وہ جو کو چاہیں عہدے سے ہٹا دیں، اور جس کو چاہیں لگا دیں، جو بھی عمران خان کا آلہ کار بنا ہوا ہے جس طرح چیئرمین نیب ہیں تو یہ ان کو بھگتنا پڑے گا، احتساب اس کا بھی ہو گا جو آلہ کار بنے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر