اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)فیڈرل ایریا کے علاقے ملپور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث سکول کے بچے بے ہوش۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث طلبہ کی حالت غیر ہو گئی۔ حبس کے باعث بے ہوش ہونے والے کمسن بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔سکول انتظامیہ کی جانب سے سکول میں بجلی کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باوجود انتظامیہ نے بچوں کو سکول طلب کر رکھا تھا۔ بجلی نہ ہونے کے باوجود بچوں کو سکول طلب کرنے پر والدین کا اظہار تشویش۔والدین نے دوہائی کی کہ ضلعی انتظامیہ فوری طور پر معاملے کا نوٹس لے،کمسن بچوں کی زندگیوں کا سوال ہے۔
فیڈرل ایریا کے علاقے ملپور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث سکول کے بچے بے ہوش



