سپریم کورٹ، این 25 ہائی وے کی خستہ حالی پر این ایچ اے کی رپورٹ مسترد

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سپریم کورٹ نے این 25 ہائی وے کی خستہ حالی پر این ایچ اے کی رپورٹ مسترد کر دی۔ عدالت نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے شاہراوں کی مرمت اور حادثات سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ بدھ کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دوران ساعت چیف جسٹس نے ممبر ایڈمن این ایچ اے سے استفسار کیا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ملنے والے فنڈز کہاں جاتے ہیں، این ایچ اے کی سڑکیں بارش کے پانی سے خراب ہو جاتی ہیں، ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کا خون این ایچ اے کے ہاتھوں پر ہے۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ این ایچ اے ایک کرپٹ ادارہ بن چکا، ہائی وے کی زمینوں پر لیز کے پیٹرول پمپس، ہوٹل، دکانیں بن گئی ہیں، 2018 کی رپورٹ کے مطابق 12 ہزار 894 حادثات میں 5 ہزار 932 افراد جاں بحق ہوئے، آج کی خبر ہے رواں سال 36 ہزار افراد سڑک حادثات میں جان سے چلے گئے۔ ممبر ایڈمن این ایچ اے نے بتایا کہ رواں سال کے آخر میں روڈز کی حالت بہتر ہو جائے گی۔ عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر