گھوٹکی ٹرین حادثہ،ریلوے آپریشن تاحال بحال نہ ہوسکا، مسافر خوار، کروڑوں روپے کا نقصان

کراچی(نیشنل ٹائمز) سندھ کے شہر گھوٹکی میں ہونے والے ہولناک ٹرین حادثے کے بعد ریلوے آپریشن تاحال بحال نہ ہوسکا، متعدد ٹرینیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوچکی ہیں جبکہ محکمے کو کروڑوں روپے کا نقصان الگ ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گھوٹکی ٹرین حادثے کے بعد متاثرہ ٹرین آپریشن 2 دن بعد بھی معمول پر نہ آسکا، مسافر اور کارگو ٹرین آپریشن کو جزوی طور پر بحال کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹریک مقررہ اسپیڈ کے لیے مکمل بحال ہونے میں ایک ہفتے سے زائد کا وقت درکار ہے، ٹریک پر ٹرینیں 10 سے 20 کلو میٹر کے درمیان رفتار سے چلائی جارہی ہیں۔ کارگو ٹرین آپریشن 3 دن سے معطل ہونے سے محکمہ ریلوے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ حادثے کے بعد منگل کو کراچی سے 14 ٹرینیں منسوخ کی گئیں، منگل اور بدھ کی درمیانی شب صرف 3 ٹرینیں چلائی گئیں۔ خیبر میل، گرین لائن اور سکھر ایکسپریس کی روانگی تاخیر کاش کار ہے جبکہ اتوار اور پیر کو روانہ ہونے والی ٹرینیں 25 سے 30 گھنٹے تاخیر سے منزل مقصود پر پہنچیں گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر