ریاست مخالف بیانات کا کیس، جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 جون تک توسیع

لاہور (نیشنل ٹائمز ) ماڈل ٹاون کچہری عدالت نے ریاست مخالف بیانات کے مقدمے میں گرفتار لیگی رہنما جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 جون تک توسیع کر دی۔ ماڈل ٹان کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ احسن رضا نے جاوید لطیف کے خلاف ریاست مخالف بیانات کے مقدمے پر سماعت کی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ چالان پراسکیوشن میں جمع کرایا تھا، جس پر اعتراضات لگے ہیں، چالان تکمیل کے مراحل میں ہے، مزید وقت درکار ہے، عدالت سے استدعا ہے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کا حکم دیا جاے۔ عدالت نے لیگی رہنما جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 جون تک توسیع کر دی۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید لطیف نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی فکر نہیں، ملک کی فکر ہے، ملک کا نظام تباہ ہو گیا، آئے روز ٹرین حادث ہو رہے ہیں، حکومت کسی چیز کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر