اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ انشاء اللہ آج ملک میں اب تک ہونے والی کورونا ویکسینیشن کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ الحمدللہ لوگ رجسٹر بھی کر رہے ہیں اور ویکسین بھی بڑی تعداد میں لگائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی تو جلد ہی لگوائیں۔
ملک میں آج اب تک ہونے والی کورونا ویکسینیشن کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر جائے گی،وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی واصلاحات اسدعمر



