اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے ریلوے ٹرین حادثے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر مدارس کے طلبہ و اساتذہ اور علماء و طلبہ کو امدادی سرگرمیوں کی ہدایات جاری کردیں،مختلف اسٹیشنز پر پھنسے مسافروں کا ہرممکن تعاون کریں،ٹھنڈے پانی اور کھانے کا انتظام کریں،وفاق المدارس کے قائدین نے ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے بخشش و مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیے دعا کی اور حکومت سے اس قسم کے حادثات کی روک تھام کے لیے حکمت عملی وضع کرنے اور سانحہ کے ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تفصیلات کےمطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر،مولانا انوار الحق اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے ٹرین حادثے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انسانی المیہ پر ریلوے ٹریک کے قریب واقع مساجد ومدارس کے ذمہ داران اور مدارسِ کے اساتذہ و طلبہ سے کردار اداکرنے کی ہدایت کر دی ہے-وفاق المدارس کے قائدین کے نوٹس میں یہ بات آئ کہ گزشتہ بارہ سے تیرہ گھٹنوں سے مختلف ٹرینیں مختلف اسٹیشنز پر رکی ہوئ ہیں اور مسافروں بالخصوص فیملیز اور بچوں کے لیے گرمی کی شدّت اور غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے اس پر وفاق المدارس کے قائدین نے مسافروں کا ہرممکن تعاون کرنے کی ہدایات جاری کیں-وفاق المدارس کے قائدین نے ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے بخشش و مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیے دعا کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس سانحہ کی آزادانہ اور منصفانہ تحقیقات کروا کر ذمہ داران کا تعین کیا جائے-وفاق المدارس کے قائدین نے سیاسی رہنماؤں سے اس انسانی مسئلے پر سیاست اور پوائنٹ اسکورنگ کی روش پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اور مخلصانہ بنیادوں پر اس قسم کے سانحات کی روک تھام کے لیے حکمت عملی تشکیل دی جائے۔
وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے ریلوے ٹرین حادثے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر مدارس کے طلبہ و اساتذہ اور علماء و طلبہ کو امدادی سرگرمیوں کی ہدایات جاری کردیں



