لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاورانتظامیہ کا 14 جون سے اوپی ڈی کو بحال کرنے کا فیصلہ

پشاور(نیشنل ٹائمز ) کورونا کے کیسزمیں کمی آنے پرلیڈی ریڈنگ اسپتال پشاورانتظامیہ نے مریضوں کے لئے اسپتال کی او پی ڈی کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جس کے تحت ہسپتال کی او پی ڈی کو 14 جون سے کھولا جائے گا۔ اس سلسلے میں بتایا جارہا ہے کہ ابتدائی طورپرگائنی، پیڈز، آئی، ای این ٹی، میگزیلوفیشل، اینڈوکرائنالوجی، ڈرماٹالوجی، یورالوجی، سائکاٹری اورروماٹا لوجی یونٹس کی او پی ڈی شروع کی جائیگی۔ ہسپتال ترجمان کے مطابق اوپی ڈی کے ذریعے نہایت ضروری داخلے اور آپریشن کئے جائیں گے۔ جبکہ اس حوالے سے سخت ایس او پیز کوبھی نافذ کیا جائے گا۔ حکومت نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کو صوبے میں کورونا کے بڑھتی شرح کے پیش نظر ہسپتال میں تمام الیکٹو سروسز کو بند کرکے صرف کورونا کے مریضوں کے لئے مختص مختص کردیا تھا۔اس ہسپتال میں صوبے میں سب سے زیادہ 500 بیڈز کو کورونا کے مریضوں کے لئے مختص کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا اب ہسپتال میں کورونا کے صرف 123 مریض زیرعلاج رہ گئے ہیں جبکہ ہسپتال کے آئی سی یو میں بھی صرف چھ مریض داخل ہیں۔جن کو علاج کی فراہمی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپتال کی نئی الائیڈ میڈیکل بلڈنگ کو بھی اب خالی کرکے کورونا کے مریضوں کو دوسری جگہ شفٹ کئے جانے کا امکان ہے جس کے بعد یہ بلڈنگ عام مریضوں کیلیے کھول دی جائے گی۔ہسپتال انتظامیہ نے پہلے مرحلے میں محدود پیمانے پر اوپی ڈی کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اگلے مرحلے میں مزید شعبہ جات کو بھی مریضوں کے لئے کھولا جائے گا۔



  تازہ ترین   
سی آئی اے چیف کا ماسکو کا دورہ، روس کو سنگین نتائج کی دھمکی
آبنائے ہرمز میں کویتی آئل ٹینکر السلام ٹو پر حملہ، عملہ محفوظ
ایرانی صدر کی اسلامی ممالک کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کی تردید کر دی
سانحہ پمز ہسپتال: اقوام متحدہ کا 14 نومولود کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
اسرائیلی فوج کو فنڈز کی کمی کا سامنا، جنگی تیاری متاثر ہونے کا اعتراف
ایران نے امریکی اقتصادی پابندیوں کے خلاف اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر