اوکاڑہ یونیورسٹی میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے آن لائن سیمینار کا انعقاد،شرکاء نے زراعت اور ماحول کو درپیش مسائل پہ بحث کی اور سفارشات پیش کیں

اوکاڑہ(نیشنل ٹائمز)اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ انوائرمنٹل سائنسسز نے زراعت اور ماحول کو درپیش مسائل کے حوالے سے ایک آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا جس میں ملکی و بین الاقوامی شرکاء نے ایشیا اور بالخصوص پاکستان میں تیزی سے رونما ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں پہ سیر حاصل بحث کی اور قابل عمل سفارشات پیش کیں۔ سیمینار کے مہمان اسپیکرز میں چائنہ سے ڈاکٹر سجاد رضا، پاکستان سے ڈاکٹر محمد ارشد اور سنگاپور سے ڈاکٹر اولسیگن عباس شامل تھے، جبکہ شعبہ انوائرمنٹل سائنسسز کے سربراہ ڈاکٹر محمد اقبال نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیے۔پاکستان کے زرعی شعبے میں کھادوں کے کثیر استعمال پہ بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سجاد رضا نے بتایا کہ فصلوں میں ڈالی جانے والی نائٹروجن کی صرف 53 فیصد مقدار استعمال ہوتی ہے جب کہ باقی ماحول میں شامل ہو کر منفی ماحولیاتی تبدیلیوں کا باعث بنتی ہے۔ ڈاکٹر ارشد نے زراعت میں نینو پارٹیکلز کی اہمیت پہ بحث کی۔ ان کا کہنا تھا کہ نینو پارٹیکلز خوراک کی پیدوار اورپروسیسنگ کے علاوہ کھادوں اور کیڑے مار ادویات میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پوری دنیا میں نینو ٹیکنالوجی آلودہ پانی کی صفائی کےلیے استعمال کی جا رہی ہے جس سے ماحولیاتی تبدیلیوں کو روکا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر عباس کا کہنا تھا کہ آنے والے تیس سالوں میں ایشیائی ممالک خوراک، توانائی اور پانی کے شعبوں میں شدید مسائل کا سامنا کریں گے اور ان مسائل سے بچنے کےلیے آلودہ پانی کی صفائی کے لیے ٹیکنالوجی کو ڈئزائن کرنا پڑے گا۔ڈاکٹر اقبال نے سیمینار کے انعقاد کا موقع فراہم کرنے پر اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر کا شکریہ ادا کیا۔ سیمینار کے اختتام پہ انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ اوکاڑہ کے اشتراک سے واک کا اہتمام کیا گیا اور یونیورسٹی میں پودے بھی لگائے گئے۔



  تازہ ترین   
سی آئی اے چیف کا ماسکو کا دورہ، روس کو سنگین نتائج کی دھمکی
آبنائے ہرمز میں کویتی آئل ٹینکر السلام ٹو پر حملہ، عملہ محفوظ
ایرانی صدر کی اسلامی ممالک کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کی تردید کر دی
سانحہ پمز ہسپتال: اقوام متحدہ کا 14 نومولود کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
اسرائیلی فوج کو فنڈز کی کمی کا سامنا، جنگی تیاری متاثر ہونے کا اعتراف
ایران نے امریکی اقتصادی پابندیوں کے خلاف اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر