مریم نواز کا  ٹرین حادثہ پر اظہار افسوس،  وزیر ریلوے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

رائیونڈ(نیشنل ٹائمز )پاکستان مسلم لیگ( ن)کی  نائب صدر مریم نواز نے سکھر  کے علاقے  ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے  حادثے میں جاں بحق ہونے والے افردا کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈی ایس سکھر طارق لطیف نے دو ماہ قبل حکومت کو خط لکھ کر مطلع کیا کے ٹریک ناکارہ ہونے کی صورت میںکسی بڑے حادثہ کا پیش خیمہ بن سکتاہے، جس کو ہنگامی بنیادوں پر مرمت کی ضروری ہے مگر حکومت اور وفاقی وزیر ریلوے کے کان پر جوں تک نہ رینگی جسکے نتیجے کی صورت میں یہ حادثہ رونما ہوا اور انسانی جانوں کا ضیا ان کے خون کا ذمہ دار کون ہے؟ ڈی ایس سکھر کے بیان کے مطابق حادثہ  حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، مریم نواز نے وزیر ریلوے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈہرکی ٹرین حادثہ میں ہلاک شدگان کے لواحقین کو حکومت فوری معاوضہ اداکرے،مریم نواز نے کہا کہ جتنے لوگوں نے اپنے پیاروں کو ان حادثات میں کھویا، میری دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں، اللہ تعالی جاں بحق افرادکی مغفرت فرمائے۔ دریں اثنا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں  مریم نواز نے کہا کہ 3سال میں 8بڑے ٹرین حادثات کے بعد بھی حکومت اپنی مجرمانہ غفلت قبول کرنے کو تیار نہیں ہے،  انہوں نے  حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیسے ظالم اور بے حس لوگ پاکستان پر مسلط ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر