پاکستان میں سائبر حملوں کا خطرہ، وفاقی حکومت نے تمام محکموں اور صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کر دیں

لاہور(نیشنل ٹائمز) پاکستان میں سائبر حملوں کا خطرہ، وفاقی حکومت نے تمام محکموں اور صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کر دیں۔تفصیلات کے مطابق سپلائی چین اٹیک کے ذریعے سرکاری کمپیوٹرز کی ہیکنگ کا خطرہ سامنے آیا ہے۔ پنجاب بینک، پنجاب ریونیو اتھارٹی اور محکمہ خزانہ کے شعبہ جات کے سربراہان کو مراسلے ارسال کردئے گئے ہیں۔ تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو و آئی جی پنجاب کو بھی مراسلے بھیجے گئے ہیں۔وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ ہیکرز سافٹ ویئر کے ذریعے سرکاری کمپیوٹرز کا ڈیٹا چوری کر سکتے ہیں۔ اینٹی وائرس سپیم فائل کو  شناخت کرنے میں ناکام میں ناکام ہیں۔ ہیکرز کئی مغربی ممالک میں بھی سپلائی چین اٹیک کے ذریعے حساس ڈیٹا چوری کر چکے ہیں۔ تمام سرکاری ادارے غیر متعلقہ اور مشکوک فائلز کھولنے سے اجتناب کریں۔وفاقی حکومت نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نامعلوم ذرائع سے موصول ہونے والی ای میل مت کھولیں اور سرکاری کمپیوٹرز کے مواد کی حفاظت یقینی بنانے کے اہم اقدامات بروکار لائے جائیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر