فاروق ستار کی سی ٹی ڈی حکام کے سامنے پیشی ، را سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں سے رابطے کے الزام کی تردید کر دی

کراچی (نیشنل ٹائمز)سابق ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے را سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں سے رابطے کے الزام میں سی ٹی ڈی میں پیش ہوکر عائد الزامات کی تردید کردی،نجی ٹی وی کے مطابق راسے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں سے رابطے کے الزام میں سابق ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار سی ٹی ڈی سول لائنز پہنچے ، سی ٹی ڈی حکام نے فاروق ستار کے تمام ساتھیوں کوباہرروک دیا اور صرف2افراد محمداکبرایڈووکیٹ اورسیداظہرہاشمی کو ہمراہ لے جانے کی اجازت دی گئی،ڈاکٹرفاروق ستار سی ٹی ڈی کے سامنے پیش آئے ، سی ٹی ڈی انسپکٹر ظفرعباس کی سربراہی میں ٹیم نے فاروق ستار سے انکوائری کی ، ڈاکٹر فاروق ستارسے 45منٹ تک تفتیش کی گئی،سی ٹی ڈی کے 3افسران نے فاروق ستار سے 21سوالات کیے ، فاروق ستار کے وکیل اورساتھی کوسوالات کے دوران الگ کمرے میں بٹھایا گیا، تفتیش کے دوران فاروق ستار نے ملزمان کے بیان میں عائد الزامات ، ملاقاتوں اوررابطوں کی تردید کردی،فاروق ستار12بجکر15منٹ پرداخل ہوئے اور 12بجکر55منٹ پرواپس آئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ دوبارہ ضرورت پڑنے پر فاروق ستار کو طلب کیا جائے گا،سی ٹی ڈی کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا تحقیقات ہورہی ہے2 یا 3 ملزمان ہیں مجھے نہیں معلوم، انہوں نے ایم کیو ایم کے ساتھ اپنی وابستگی ظاہر کی، ملزمان نے کسی میٹنگ یاکسی جگہ میراکوئی حوالہ دیا، میرے سامنے جو حوالے لائے گئے ان کی تردید کی ،فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کسی بھی موقع پرتعاون چاہیے توخدمات حاضرہیں، 23اگست کی پریس کانفرس میں اسی پالیسی کوبیان کیا تھا، ہم ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر