کرہ ارض پر بسنے والے ہر انسان کو ماحول دوستی کا فرض ادا کرنا ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر پیغام

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کرہ ارض پر بسنے والے ہر انسان کو ماحول دوستی کا فرض ادا کرنا ہوگا، وقت کی پکار ہے کہ انسانیت عالمی اتحاد بنا کر ماحول کا تحفظ کرے، بڑھتے عالمی درجہ حرارت، جنگلات میں کمی، گلیشیئرز کا پگھلنا بڑھتے خطرات ہیں، عمران خان پہلے ماحول دوست وزیراعظم ہیں اور عالمگیر تحریک چلا رہے ہیں، وزیراعظم کی ماحول کو بہتر بنانے، درخت لگانے کی کاوشوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے۔ ہفتہ کو عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نوجوانوں اور دنیا کو احساس دلارہے ہیں کہ ماحول بہتر بنانا کتنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار شجرکاری اور ماحول دوستی کو پالیسی سطح پر اتنی توجہ اور محنت سے فروغ دیا جا رہا ہے۔ یہ سلسلہ جاری رہا تو پاکستان میں ماحولیاتی شعبے میں نمایاں نتائج نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ماحولیات کے عالمی دن کی میزبانی کا شرف پاکستان کو ملنا دراصل پاکستان کے ماحول دوست اقدامات کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں نے پاکستان کے ماحولیات کے حوالے سے عزم کو دل کھول کر سراہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ قدرت نے ہمیں ہر قسم کے ماحولیاتی نظام سے نوازا ہے، سمندر، ساحل، زرعی میدان، صحرائ، دریا اور تین عظیم پہاڑی سلسلوں کوہ ہندوکش، ہمالیہ اور قراقرم کا سنگم بھی پاکستان میں واقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک بھر میں جنگلات کی بحالی، فروغ اور بڑے پیمانے پر شجرکاری کے ذریعے سبز ماحولیاتی انقلاب برپا کرنے کا بیڑہ اٹھایا۔ بلین ٹری کا لفظ پاکستان کی پہچان بن گیا ہے، کئی دوسرے ممالک بھی اس منصوبے کی تقلید کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر