ریڈیو پاکستان لاہور سے فن اور فنکار کے نام سے نئے پروگرام کا آغاز

لاہور(نیشنل ٹائمز)ریڈیو پاکستان لاہور سے فن اور فنکار کے نام سے نئے پروگرام کا آغاز جس میں پاکستانی تاریخ کے لیجنڈ فن کاروں کی فنی خدمات پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔پروگرام کے میزبان مدثر قدیر اورصدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار ڈاکٹر امجد پرویز جبکہ پروڈیوسر مدثر قدیر ہیں۔گزشتہ روز پہلے پروگرام میں معروف فن کار عنایت حسین بھٹی کے فن اور شخصیت پر مفصل اظہار خیال کیا گیا اور ان کے گائے ہوئے گیت پروگرام کا حصہ رہے۔پروگرام کی خاص بات اس میں شامل مرحوم عنایت حسین بھٹی کے بیٹے اداکار وسیم عباس اور ہدایتکار فلمی مصنف ناصر ادیب کی لائیو گفتگو تھی جس میں انھوں نے عنایت حسین بھٹی کو پاکستانی فلمی صنعت کا پہلا سپراسٹار گلوکار قرار دیا اس موقع پر وسیم عباس کا کہنا تھا کہ عنایت حسیہن بھٹی نے اپنے فن کے ذریعے عوام کو اپنا دیوانہ بنایاانھیں میرا اداکاری کرنا پسند نہیں تھا مگر جب میں بہت چھوٹا تھا تو انھوں نے بطور پروڈیوسر میرانام متعارف کرایا جو میرے لیے بہت بڑے اعزز کی بات ہے جبکہ ناصر ادیب کاکہنا تھا کہ عنایت حسین بھٹی سے ان کا تعارف زمانہ طالب علمی ہی سے تھا وہ میرے محسن تھے اور میں ان کے فن کا پرستار اورجب میں بطور فلمی مصنف مشہور ہوا تو انھوں نے مجھے بلا کر اپنے بھائی کیفی کے لیے فلم لکھنے کو کہا یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات تھی جس کے بعد میں نے فلم راجو راکٹ لکھی جو سپر ہٹ ہوئی اور کیفی ہیرو کی حثیت سے سامنے آئے۔بلاشبہ برصغیر پاکوہند کی ثافتی اور فنی تاریخ لیجنڈ فن کار عنایت حسین بھٹی کے تزشکرے کے بغیر نامکمل تصور کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر