شوٹنگ کے دوران ہراسانی پر صبا قمر نے بچایا تھا، مہر بانو کا انکشاف

کراچی (نیشنل ٹائمز) خوبرو اداکارہ مہر بانو نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر جب وہ ہراسانی کا شکار ہوئی تھیں تو انہیں معروف اداکارہ و سپر ماڈل صباقمر نے بچایا تھا اور ان کی مدد کی تھی۔ ایک انٹرویو میں مہر بانو نے شوٹنگ کے دوران ہراسانی کا شکار ہونے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ مہر بانو کا کہنا تھا کہ وہ شوٹنگ کے دوران ایک سیٹ پر موجود تھیں، انہیں ایک کریو ممبر کی جانب سے ہراساں کیا گیا تھا، وہ یہ سب دیکھ کر حیران رہ گئی تھیں اور انہیں کچھ سمجھ بھی نہیں آ رہا تھا کہ یہ ہو کیا رہا ہے۔ مہر بانو نے مزید بتایا کہ انہوں نے یہ بات سیٹ پر موجود صبا قمر کے ساتھ شیئر کی، صبا قمر نے ان کا ساتھ دیا اور ان کے لیے ایک مضبوط آواز اٹھائی، صبا قمر نے ہراساں کرنے والے ممبر کو شوٹنگ سے ہی نکلوا دیا تھا۔مہر بانو کا بتانا تھا کہ اس واقعے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ آپ کسی بھی وقت کسی کے بھی ہاتھوں ہراسانی کا شکار بن سکتے ہیں، اسی لیے خود کو مضبوط بنانا چاہیے اور اپنی آنکھیں کھلی رکھنی چاہئیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ ہر عورت کو خود کو اتنا مضبوط بنانا چاہیے کہ وہ دوسری عورت کا ساتھ دے سکے اور اس کے لیے آواز بلند کر سکے۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر