جھوٹے اور جعلی معاشی اعدادوشمار پر روزانہ ٹویٹ کرنے والے گمشدہ ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی حقائق قوم کے سامنے آنے پر عمران صاحب اور کرائے کے ترجمان ویسے ہی غائب ہوگئے ہیں جیسے ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کاوعدہ،عمران صاحب کرائے کے ترجمانوں کا یہی مسئلہ ہوتا ہے کہ وہ سچائی بے نقاب ہونے اور مشکل پڑنے پر فرار ہوجاتے ہیں ،مسلم لیگ (ن) کے پری بجٹ سیمینار سے عمران صاحب اور ان کے کرائے کے ترجمان لاپتہ ہوگئے ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہون نے کہا جھوٹے اور جعلی معاشی اعدادوشمار پر روزانہ ٹویٹ کرنے والے گمشدہ ہیں،عمران صاحب اور ان کے کرائے کے ترجمان اینکرز اور صحافیوں کے جوابات دینے کے بجائے مفرور ہیں،عمران صاحب 15000 ارب روپے کے ملک وقوم پر بڑھتے ہوئے قرض کا کوئی جواب نہیں ،2019 میں 2.1 فیصد اور 2020 میں منفی 0.5 فیصد شرح نمو رہی جو 1952 کے بعد سب سے کم ترین سطح تھی،عمران صاحب مالیاتی خسارہ پاکستان کی تاریخ میں بلند ترین9.1 فیصد اور8.1 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس ایک بار پھر بدقسمتی سے بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 8 فیصد سے زیادہ ہوگا، کا کوئی کیا جواب دے ،تین سال میں پی ٹی آئی بجٹ خسارے 10000 ارب روپے سے بڑھ جائیں گے، کا کوئی کیا جواب دے،40 فیصد روپے کی قدر میں کمی کے باوجود درآمدات میں صرف ایک فیصد اضافہ کیوں ہوا؟ جواب دیں ،آٹے (گندم) کی قیمت 70 روپے فی کلو اور چینی کی قیمت 110 روپے کلو ہے، اس کا جواب دیں،پانچ کروڑ لوگ غریب اور بے روزگار ہوگئے، اس ظلم اور بربادی کا جواب دیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر