وزیراعظم عمران خان نے لودھراں۔ ملتان شاہراہ کی اپ گریڈیشن و بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو لودھراں۔ملتان شاہراہ کی اپ گریڈیشن و بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ یہ منصوبہ کراچی، لاہور ، پشاور قومی شاہراہ این 5 کااہم سیکشن ہے۔ 62 کلومیٹر طویل شاہراہ کی بہتری پر 6 ارب 88 کروڑ 60 لاکھ روپے لاگت آئے گی اور این ایچ اے 2 سال میں اس کی تکمیل کرے گا۔ یہ منصوبہ جہاں مواصلات کے ضمن میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہےوہاں اس شاہراہ کی بہتری سے جنوبی پنجاب میں ترقی کا نیا باب روشن ہوگا۔ منصوبے کی تکمیل پر لودھراں-ملتان کے درمیان ٹریفک بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے گی، معاشی اور معاشرتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا اور روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ یہ منصوبہ اس اعتبار سے بھی خصوصی اہمیت کا حامل ہے کہ جغرافیائی اعتبار سے یہ سڑک ملک کے تقریباً مرکز میں واقع ہے اور صوبہ بلوچستان کی طرف بھی رسائی فراہم کرتی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر