اگر میموگیٹ اسکینڈل میں نوازشریف کا کالا کوٹ پہن کر عدالت جانا درست تھا تو اس اعتبار سے میاں صاحب کے خلاف عدالتی فیصلے بھی درست تھے،پیپلزپارٹی رہنما آصف شفیق ستی کا شاہد خاقان عباسی کے انٹریوپر ردعمل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما آصف شفیق ستی کا شاہد خاقان عباسی کے انٹریوز پر ردعمل آگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر میموگیٹ اسکینڈل میں نوازشریف کا کالا کوٹ پہن کر عدالت جانا درست تھا تو اس اعتبار سے میاں صاحب کے خلاف عدالتی فیصلے بھی درست تھے۔ن لیگ کو چاہئیے کہ شاہد خاقان عباسی کو میموگیٹ اسکینڈل میں نوازشریف کے کالا کوٹ پہن کر جانے کو درست کہنے پر شوکاز نوٹس جاری کرے۔ ن لیگ میموگیٹ اسکینڈل میں نوازشریف کے پیش ہونے پر 10 سال سے معافیاں مانگ رہی ہے اور شاہدخاقان عباسی اس عمل کو درست کہہ رہے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے پہلے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مریم نواز کے بیانات کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ شاہدخاقان عباسی نے اب شہباز شریف کی مفاہمت کی پالیسی سے بھی اختلاف کا اظہار کردیا ہے۔ مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کے بیانات پر اپنی پالیسی واضح کرے یا انہیں شوکاز نوٹس جاری کرے۔ شاہد خاقان عباسی وضاحت کریں کہ دنیا کے 50 امیرترین افراد میں شامل وہ کون سا فرد ہے کہ جس نے میاں نواز شریف کو پیسے دئیے۔ شاہد خاقان عباسی نے دنیا کے امیرترین فرد کی جانب سے نواز شریف کو پیسے دینے کا بیان دے کر اپنے لیڈر کے حوالے سے مزید سوالات پیدا کردئیے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر