الفا براوو چارلی میں کام کرنے سے انکار کردیا گیا‘ حدیقہ کیانی

کراچی (نیشنل ٹائمز) معروف گلوکارہ اور اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی حدیقہ کیانی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 90 کی دہانی کے معروف ڈرامے الفا براوو چارلی میں کام کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہیں انکارکرنا پڑا۔ ایک انٹرویو میں حدیقہ کیانی نے کہا کہ ان کی زندگی میں جتنے بھی اتار چڑھا آئے ہیں، اس دوران ان کی کوشش رہی ہے کہ وہ اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں اور کسی کو یہ پتہ نہ چلے کہ وہ دکھی ہیں۔ گلوکاری کرتے ہوئے انہیں کئی برس بیت گئے لیکن وہ بہت بعد میں اداکاری کے میدان میں آئیں، اس کے لیے اللہ نے میرے لئے موقع بنایا۔حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ ماضی میں مجھے اداکاری کے لیے کئی پیشکشیں ہوئیں، ماضی کے معروف ڈرامہ الفا براوو چارلی میں شعیب منصورنے انہیں اداکاری کی پیشکش ہوئی، شعیب منصور کا کام کو دیکھتے ہوئے انہیں انکار نہیں کیا جاسکتا لیکن وہ اس وقت برطانیہ میں تھیں اورایک پروجیکٹ کو مکمل کرنا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے انکارکردیا۔ اس کے بعد جوبھی پیشکش ہوئیں ان کو کرنے کے لیے میرا دل نہیں مانا۔ اس کے بعد کئی برسوں تک وہ اپنے ہر انٹرویو میں یہ کہتی تھیں کہ انہیں اداکاری نہیں آتی اور نا ہی کرنی ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر