چیئرمین پیپلز پارٹی کا معاشی امور پر باتیں کرنا ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا کے مترادف ہے، فرخ حبیب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کا معاشی امور پر باتیں کرنا ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا کے مترادف ہے، بہتر ہے کہ بلاول زرداری معاشی امور پر تبصروں سے گریز کریں۔جمعرات کو وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری کی معاشی امور پر باتیں ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا کے مترادف ہیں بہتر ہے کہ بلاول زرداری معاشی امور پر تبصروں سے گریز کریں۔ فرخ حبیب نے کہا کہ بھارت کی معاشی گروتھ ریٹ منفی، برطانیہ منفی 9.9، بنگلہ دیش 1.6، ترکی 1.8، فیصد پر کھڑا ہے اور پاکستان کی معاشی گروتھ 4 فیصد پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد اشیاء کی قیمتوں پر عملدرآمد صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے، بلاول زرداری بتائیں سندھ میں مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے کتنی کارروائی کی ہیں، سندھ حکومت صوبے میں صنعتوں کو پروان چڑھانے کیلئے نئی صنعتی زونز کیوں قائم نہیں کر رہے ہیں، اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہاتھا کہ تحریک انصاف حکومت نے گندم کی ریکارڈ پیداوار کا دعویٰ کیا ہے لیکن صرف ایک سال میں آٹا28فیصد مہنگا ہوا ہے،ایک سال میں چینی 21فیصد مہنگی ہوئی، حکومت معاشی محاذ پر ناکام ایکسپوز ہو چکی ہے، اس حکومت کے پاس تو تنخواہوں کی ادائیگی کے بھی پیسے نہیں ہیں، قرض لے کر کام چلایا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر