پاکستانی طلبا کی جلد چین واپسی کے لئے پوری کوشش کریں گے،چینی سفیر کی یقین دہانی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو پاکستانی طلبا کی جلد سے جلد چین واپسی کے لئے پوری کوشش کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات کی جس میں ملاقات میں دوطر فہ تعلقات، خطے کو درپیش مسائل، ملاقات میں دوطر فہ تعلقات، خطے کو درپیش مسائل ، چینی شہریوں کے لئے ویزا سہولیات، سی پیک منصوبوں اور پاک چین دوطرفہ معاہدوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے چینی سفیر کو بتایا کہ حکومت نے چینی شہریوں اور سی پیک منصوبوں سے متعلق نئی ویزا پالیسی منظور کی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت چینی شہریوں کے لئے ویزے کی کم از کم مدت دو سال کردی ہے، چینی شہریوں کو اب متعلقہ مشنز سے 48 گھنٹوں میں دو سال کا ورک ویزا جاری کریں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ چینی شہریوں کے لئے سی پیک کے تحت الگ ویزاکیٹیگری بنا دی ہے، چینی شہریوں کی سہولت کے لئے ایئر پورٹس پر خصوصی ڈیسک قائم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے چینی سفیر سے درخواست کی کہ پاکستان میں پھنسے چینی یونیورسٹی کے طالب علموں کی واپسی کے انتظامات کئے جائیں۔ اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کورونا وبا کنڑول کرنے کے لئے بہت اچھے انتظامات کئے ہیں۔ سی پیک سے متعلقہ منصوبوں میں سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، پاکستان چین کا آہنی بھائی ہے ہمیں باہمی تعلقات پر ناز ہے، پاکستانی طلبا کی جلد سے جلد چین واپسی کے لئے پوری کوشش کریں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر