فائزر ویکسین بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والوں اور حجاج کو لگائی جائے گی، اسد عمر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ ہفتے میں 7 روز کاروبار کھلے ہوں اور جو 24 گھنٹے کام کرنا چاہتے ہیں وہ کرسکیں، تاہم یہ ابھی ممکن نہیں۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،اسلام ڈائگناسٹک سنٹر اور معروف ہسپتال کے تعاون سے ویکسی نیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ پورے ملک میں ویکسین لگانے کے عمل میں تیزی آئے تاکہ سارے کاروبار کھل سکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام پاکستان کے مقابلے میں آبادی کے تناسب سے اسلام آباد میں سب سے زیادہ ویکسین لگائی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بہت تیزی سے کورونا ویکسین لگ رہی ہے اور اگر دوسرے شہر اس سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو انہیں بہت تیزی سے اپنی ویکسین لگانے کے عمل کو آگے بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں 1700 کے قریب ویکسینیشن سینٹرز ہیں اور ہمارا ہدف ہے کہ 4 ہزار سے زائد سینٹرز قائم کیے جائیں۔ مشرق وسطی کے ممالک میں چینی ویکسین قبول نہ کرنے کے مسئلے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ‘کورونا ایک عالمی مسئلہ ہے اور ہمیں چین کی ویکسین کے مسئلے کا جلد از جلد حل نکالنا ہے’۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں سب سے زیادہ چین سے ویکسین برآمد کی جارہی ہے، یہ صرف پاکستان کا نہیں درجنوں ممالک کا مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہر ملک نے یہ شروع کردیا کہ میری پسند کی ویکسین نہیں لگائی اس لیے ہم آپ کو آنے نہیں دیں گے تو اس سے پوری دنیا کو نقصان ہونا ہے’۔ انہوں نے بتایا کہ فائزر کی ویکسین کی فی الحال تعداد بہت کم ہے اور اس کے لیے ہم حجاج کرام اور بیرون ملک کام کرنے والوں یا پڑھنے والوں کو لگانے کے لیے ترجیح دے رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر