وزیر خارجہ سے وفاق المدارس العربیہ کے سیکرٹری جنرل و معروف عالم دین قاری حنیف جالندھری کی ملاقات

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے وفاق المدارس العربیہ کے سیکرٹری جنرل اور معروف عالم دین قاری حنیف جالندھری نے جمعرات کو وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔بات چیت کے دوران اتحاد بین المسلمین، بین المذاہب ہم آہنگی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جیسے ہی مسجد اقصٰی پر حملے کا واقعہ منظر عام پر آیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہم نے، ان مظالم کو رکوانے کیلئے او آئی سی کے پلیٹ فارم سے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے اور بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا بروقت ہنگامی اجلاس بلانے کے حوالے سے سعودی قیادت کا اقدام قابلِ ستائش ہے۔فلسطین کے معاملے پر “سیز فائر “کی صورت ہمیں ابتدائی مقصد میں کامیابی حاصل ہو۴ئی۔ فلسطین کے حوالے سے، اقوام متحدہ ہیومن رائٹس کونسل کے خصوصی اجلاس میں او آئی سی کی جانب سے پاکستان نے قرارداد پیش کی اور فلسطین میں انسانی حقوق کی پائمالیوں کی آزادانہ تحقیقات کیلئے کمیشن کا مطالبہ کیا، اسے واضح اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔قاری حنیف جالندھری نے کہا کہ نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کے باعث پوری امت مسلمہ شدید اضطراب کا شکار تھی جس طرح پاکستان نے ترکی اور دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں آواز بلند کی وہ قابلِ ستائش ہے۔قاری حنیف جالندھری نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارتی جارحیت کو موثر انداز میں عالمی فورمز پر اٹھانے اور بہترین خارجہ پالیسی اپنانے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر