اسپیس ایکس کا ایک اور اسٹار شپ کامیاب لینڈنگ کے بعد تباہ، ویڈیو وائرل

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) اسپیس ایکس کا اسٹار شپ ایس این 10 پروٹوٹائپ اسپیس کرافٹ نے پرواز کے بعد کامیاب لینڈ کی تاہم لینڈ کرتے ہی تباہ ہوگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپیس ایکس کی جانب سے اسٹار شپ کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا گیا، جس میں اسٹار شپ کو لینڈ کرنے کی کامیابی حاصل ہوئی اور ابھی کمپنی کا عملہ کامیابی کا جشن مناہی رہا تھا کہ اسٹار شپ آگ کے گولے میں تبدیل ہوگیا۔اسٹار شپ نے امریکی ریاست ٹیکساس سے پرواز بھری اور پھر کامیاب لینڈنگ کی تھی تاہم چند ہی لمحوں بعد وہ دھماکے سے پھٹ گیا۔کمپنی کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ یہ مکمل ناکامی نہیں ہے، ٹیم نے زبردست کام کیا اور ایک دن اسٹار شپ کی پروازیں انسانوں اور سو ٹن سامان کو چاند اور مریخ پر پہنچانے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔خیال رہے کہ اسٹار شپ ایس این 10 نےکافی حد تک کامیابی حاصل کرلی تھی، اسکے مقابلے میں دسمبر میں ایس این 8 لینڈنگ کے دوران دھماکے سے پھٹ گیا تھا جبکہ فروری میں ایس این 9 کو ناکامی کا سامنا ہوا۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ
بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت نے مزید قرض لینے کا منصوبہ بنا لیا
عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان
امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
ایران کی صورتحال انتہائی خراب، نہیں معلوم ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر