پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے کوشاں ہے،بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں اٹھائے گئے اگست 2019 کے غیر آئینی اور یکطرفہ اقدامات پر نظرثانی کرنا ہو گی ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے کوشاں ہے،اس حوالے سے ہماری پہلی ترجیح “افغانستان” کا امن ہے – جمعرات کو اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، وزیر اعظم عمران خان کے ویڑن کی روشنی میں، خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے ، افغانستان کی صورتحال پر غوروخوض کیلئے آج پاکستان، چین اور افغانستان کے مابین “سہ فریقی بیٹھک” ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے پاس ٹیکنالوجی اور ہمارے پاس مین پاور ہے ،قیام امن کی صورت میں، چین اور پاکستان دونوں مل کر افغانستان کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیح “جیو اکنامک” ہے۔ہم پاکستان کو تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنانا چاہتے ہیں ،اس حوالے سے ہمارا اکنامک کاریڈور اور گوادر پورٹ اہم کردار ادا کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں “وسط ایشیائی ریاستوں کے نئے ویڑن”پر عمل پیرا ہیں۔علاقائی روابط کا فروغ اور علاقائی امن اس وڑن کے دو بنیادی ستون ہیں،کل تاجک صدر اور وزیر خارجہ کے ساتھ، دو طرفہ اقتصادی و معاشی تعاون اور افغانستان کی صورتحال پر بات ہوئی ،افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے ہماری اور تاجکستان کی سوچ میں مماثلت ہے ، دونوں افغانستان میں قیام امن کو خطے کی ترقی اور استحکام کیلئے ناگزیر سمجھتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیری، مودی سرکار کے یک۔طرفہ اقدامات کو یکسر مسترد کر چکے ہیں۔ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں اٹھائے گئے اگست 2019 کے غیر آئینی اور یکطرفہ اقدامات پر نظرثانی کرنا ہو گی،وزیر اعظم عمران خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم کشمیریوں کی ا خلاقی، سیاسی اور سفارتی معاونت جاری رکھیں گے ۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر