سینیٹر مشاہد حسین سید قائمہ کمیٹی دفاع کے چیئرمین منتخب

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین سید قائمہ کمیٹی وزارت دفاع کے چیئرمین منتخب ہو گئے ،سینیٹر مشاہد حسین نے کہا ہے کہ دفاعی کمیٹی میں دفا ع اور قومی سلامتی کے معاملات میں کوئی سیاست نہیں ہو گی، افواج پاکستان اور پارلیمنٹ کے چیلنجز مشترکہ ہیں، کمیٹی میں کشمیر‘ فلسطین اور روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں کے دفاع کے لئے بھی بات کر یں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین سید قائمہ کمیٹی وزارت دفاع کے منتخب ہو گئے ہیں ۔ قائمہ کمیٹی دفاع کا چیئرمین منتخب ہونے پر سینیٹر مشاہد حسین نے سینیٹر مشتاق ، سینیٹر طلحہ محمود ، سینیٹر ہدایت اللہ، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور قائد ایوان سینیٹر شہزاد وسیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پانچ پارٹیاں موجود ہیں جس جذبے سے آپ لوگوں نے مجھے منتخب کیا ہے میں آپ کا شکر گزار ہوں۔اسی جذبے سے دفاعی کمیٹی میں ہم دفا ع اور قومی سلامتی کے معاملات کو دیکھیں گے اس میں کوئی سیاست نہیں ہو گی کیونکہ یہ سیاست سے ہٹ کر پاکستان کا مسئلہ ہے، انہوں نے کہا افواج پاکستان اور پارلیمنٹ کے چیلنجز مشترکہ ہیں، ان سب سے ہم مل کر نبرد آزما ہوں گے۔ ڈیفنس کمیٹی صرف پاکستان کے حوالے سے بات نہیں کرے گی بلکہ پاکستان سے باہر جس طرح کشمیر‘ فلسطین اور روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں کے دفاع کے لئے بھی بات کر یں گے ۔ اس کرونا وباء کے دوران قومی سلامتی اب ہیومن سکیورٹی اور اس میں بیماریاں‘ موسمیاتی تبدیلی‘ آبادی ‘ خوراک اور پانی ‘ آب و ہوا سب اس میں شامل ہیں۔ آپ سب کی رہنمائی اور تعاون سے ان پر بات ہوگی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر